صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے پرسنل ڈیٹا قانون کی توثیق

ذاتی ڈیٹا کوکسی شخص کی رضامندی کے بغیر ذاتی ڈیٹا کو فعال نہیں بنایا جا سکے گا ۔ نسل ،مذہب ،دین ،صحت اور جنسی زندگی کو خصوصی نوعیت کا ذاتی ڈیٹا تسلیم کیا جائے گا

466435
صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے پرسنل ڈیٹا قانون کی توثیق

صدر رجب طیب ایردوان نےذاتی ڈیٹا قانون کی توثیق کر دی ہے ۔

اس قانون کی رو سے ذاتی ڈیٹا قوائد و ضوابط کیساتھ تیار کیا جائے گا اورکسی شخص کی رضامندی کے بغیر ذاتی ڈیٹا کو فعال نہیں بنایا جا سکے گا ۔ نسل ،مذہب ،دین ،صحت اور جنسی زندگی کو خصوصی نوعیت کا ذاتی ڈیٹا تسلیم کیا جائے گا ۔نئے قانون کی رو سے ذاتی ڈیٹا تحفظ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کسی شخص کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی صورت میں سر گرم عمل ہو گی ۔ ہر شخص اپنے ذاتی ڈیٹا کے فعال اور درست ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے گا اور غلط معلومات کو ٹھیک کروا سکے گا ۔غلط معلومات کی تصحیح نہ کرنے والے اہلکاروں کو ایک سال سے لیکر دو سال تک قید کی سزا دی جائے گی اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔



متعللقہ خبریں