فتح چناق قلعے کے موقع پر صدر کا پیغام

صدر ترکی اور مسلح افواج کے سربراہ نے اس بامعنی ہوم پر ترک قوم کے نام پر ایک ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے

453292
فتح چناق قلعے کے موقع  پر صدر کا پیغام

تاریخ کے صفحات میں " چناق قلعے ناقابل گزر" الفاظ کو درج کرانے والی پر وقار فتح کی 101 ویں سالگرہ آج چناق قلعے اور گیلی بولو جزیرہ نما علاقوں میں منائی جارہی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ، 18 مارچ یوم شہدا و چناق قلعے فتح کی یاد میں منائے جانے والی تقریبات کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزم و ایمان کی طاقت سے فتح حاصل کردہ چناق قلعے کی داستان کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ ترکوں کی اپنی عزت و ناموس کو بچانے کے لیے لڑی گئی ایک بہادرانہ جنگ ہے۔ جس دوران لاکھوں انسانوں نے قربانیاں دیں۔

"ہم در حقیقت کون ہیں" سوال کا جواب تلاش کرنے والوں کو چناق قلعے کی جانب دیکھنے کی ضرورت پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ " وہاں پر انہیں فلسطینی احمد ،موصل کے صلاحداین ، سوڈان کے محمد، تیونس کے علی بوسنیا کے مراد ، کریمیا کے مراد اور فطری طور پر اناطولیہ کے تھریس کے پر شہر سے ہیرووں کی قبروں کا وجود ملے گا۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ" ہماری قوم کی اعلی ترین نسلوں کی قربانیوں نے ہمیں جنگ آزادی میں فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ میں ایک با ر پھر فتح معرکہ ہائے چناق قلعے کی 101 ویں سالگرہ کی سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، اس فتح میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں"۔

ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار نے بھی اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ" فتح چناق قلعے بلا شبہہ اپنے نتائج کے ساتھ تاریخ کے ڈگر کو بدلنے اور سب سے اہم ترک کی تقدیر کو بدلنے والی ایک انتہائی اہم فتح ہے۔

میں اس موقع پر غازی مصطفی کمال اتاترک اور مسلح افواج سمیت تمام تر شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں