افسوس کہ ہم نے آستین کے سانپ پال رکھے ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے برسلز میں یورپی کونسل کی عمارت کے سامنے احتجاج کےلیے دھرنا دینے والی تنظیم پی کےکے کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتےہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ ہم نے آستین کے سانپ پالےہوئے ہیں

453390
افسوس کہ ہم نے آستین کے سانپ پال رکھے ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے برسلز میں یورپی کونسل کی عمارت کے سامنے احتجاج کےلیے دھرنا دینے والی تنظیم پی کےکے کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتےہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ ہم نے آستین کے سانپ پالےہوئے ہیں۔

معرکہ ہائے چناق قلعے کی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردی کے حوالے سے غیر سنجیدہ طرز عمل کے حامل رہے ہیں،دہشت گرد تنظیم کو من مانی کرنے کی کھلی چھوٹ دینے والے یہ جان لیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں جو کہ نہ بجھائی گئی تو ان کے اپنے گھر اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

صدر کا کہنا تھا کہ ترک قوم دھوکہ دہی پر یقین نہیں رکھتی ،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے آستین میں سانپ پالے ہوئے ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے اورمیرا مغربی ممالک سے کہنا ہے کہ وہ ترکی کے خلاف ان سازشوں کو ناکام بنانے میں ہم سے تعاون کریں۔

صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری ایما ن داری اور سچائی کو کمزوری سمجھنے والے یہ جان لیں کہ جنگ ہمیشہ حق کی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں