بیلجئیم میں مہاجرین کے بحران کی پیش کش کا جائزہ

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں کل ہونے والے سربراہی اجلاس میں ترکی کی طرف سے سات مارچ کو پیش کی جانے والی مہاجرین کے بحران کےپائیدار حل اور طرفین کے مابین یکجہتی کی پیش کش کا جائزہ لیا گیا ۔

453121
بیلجئیم میں مہاجرین کے بحران کی پیش کش کا جائزہ

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں کل ہونے والے سربراہی اجلاس میں ترکی کی طرف سے سات مارچ کو پیش کی جانے والی مہاجرین کے بحران کےپائیدار حل اور طرفین کے مابین یکجہتی کی پیش کش کا جائزہ لیا گیا ۔

سربرا ہان نے ترکی کی تجویز پر اتفاق رائے کیا ہے ۔ یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک ،کمیشن کے سربراہ جنکر اور یورپی یونین کے موجودہ صدر ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روتھ آج وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کرتے ہوئے یورپی یونین کا موقف واضح کریں گے۔

احمد د اولو بعد میں ترکی اور یورپی یونین کے سربراہان کے اجلاس میں شریک ہونگے ۔اگر داؤد اولو نے یورپی یونین کی تجویز کو منظور کر لیا تو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے معاہدے طے پانے کا اعلان کیا جائے گا ۔ دعووں کیمطابق ترکی کی طرف سے پیش کردہ بعض تجاویز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن قبرصی یونانی انتظامیہ نے ترکی کے نئے عنوانات پر مذاکرات شروع کے مطالبے کی مخالفت کی ہے ۔ ترکی کے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو جون تک ختم کرنے کے مطالبے پر عمل درآمد کوبعض شرائط سے وابستہ کیا گیا ہے ۔ شامی مہاجرین کے لیے دی جانے والی تین ارب یورو کی امداد کو پہلے فنڈ کے خاتمے کے بعد ہی دوبارہ دیا جائے گا ۔

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے پہلے روز ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کیساتھ مذاکرات کٹھن گزریں گے ۔انھوں نے ٹسک سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیےکوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ۔فرانس کے صدر فرانسوا متران نے بھی اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کیساتھ معاہدے ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ 28 ممالک کے سربراہان متفقہ طور پر ہی کوئی معاہدہ طے کریں گے ۔



متعللقہ خبریں