وزیراعظم نواز شریف کا ترک بھائیوں سے اظہاریکجہتی، انقرہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اورحکومت نہایت افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اورحکومت آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

450836
وزیراعظم نواز شریف کا ترک بھائیوں سے اظہاریکجہتی، انقرہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے انقرہ کے وسطی علاقے میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اورحکومت نہایت افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور اس کے خاتمے کے لئے جدوجہد سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں کسی بھی جگہ دہشت گردی کی کارروائی کے خلاف پختہ عزم رکھتا ہے۔

صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کے عوام اپنے مضبوط عزم اور جذبے سے دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دیں گے۔رات انقرہ کے وسطی علاقے میں کار خودکش حملے سے درجنوں افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں