دہشت گردی کیخلاف جنگ عزم کیساتھ جاری رہے گی ،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ہونے والے سفاکانہ حملے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم سلامتی قوتوں کیساتھ ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے ۔

450411
دہشت گردی کیخلاف جنگ عزم کیساتھ جاری رہے گی ،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ہونے والے سفاکانہ حملے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم سلامتی قوتوں کیساتھ ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے ۔

انھوں نے انقرہ حملے کے بعد جاری کردہ تحریری اعلان میں کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ کو پورے عزم کیساتھ جاری رکھیں گے اور اس میں کامیابی حاصل کریں گے ۔دہشت گرد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ حالیہ چند برسوں سے علاقے میں پائے جانے والے عدم استحکام کے نتیجے میں ترکی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔دہشت گرد اور انھیں آلہ کار بنانے والے حفاظتی قوتوں کیساتھ جدوجہد میں ناکامی کے بعد معصوم انسانوں کو ہدف بنا رہے ہیں ۔ ملکی سلامتی اور عوامی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے کیے جانے والے ان حملوں سے ہمارے عزائم متزلزل ہونے کے بجائے مزید پختہ ہونگے ۔حکومت ترکی دہشت گردی کیخلاف حق مدافعت کو استعمال کرئے گی اور ان کٹھن حالات پر قابو پایا جائے گا ۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس سفاکانہ حملے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر سخت صدمہ ہوا ہے ۔اس سے پہلے بھی اس قسم کے حملے کیے جا چکے ہیں لیکن قوم نے ٹھنڈے دل اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم احمد دا ؤد نے بھی اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پورے عزم کیساتھ جاری رہے گی ۔ دہشت گردوں نے بس سٹاپ پر انتظار کرنے والے معصوم شہریوں کو بے دردی سے ہلاک کیا ہے ۔ہم صبرو تحمل سے کام لیتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔

نائب وزیر اعظم نومان قرتلمش نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کے حملوں سے ہمارے برادرانہ روابط اور پر امن مستقبل کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔ وزیر اقتصادیات مصطفیٰ ایلی تاش،وزیر جنگلات اور آبی امور ویسل ایر اولو،عوامی جمہوری پارٹی کے چیرمین کمال کلچدار اولواور قومی تحریک پارٹی کے چیر مین دولت باہچے لی نے بھی جاری کردہ پیغامات میں انقرہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے حملوں سے ترکی کے دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کو روکا نہیں جا سکے گا ۔



متعللقہ خبریں