وزیر اعظم داود اولو برسلز کا دورہ کر رہے ہیں

ترکی کے یورپی یونین کے ماتحت مستقل نمائندہ دفتر میں داود اولو ، مرکل اور روٹے نے بلمشافہ بات چیت کی، بعد ازاں تینوں سربراہان نے بین الاوفود مذاکرات کی صدارت کی

446000
وزیر اعظم  داود اولو برسلز کا دورہ کر رہے ہیں

وزیر اعظم احمد داود اولو برسلز کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترکی ۔ یورپی یونین سربراہی اجلا س میں شرکت کی غرض سے کل شام برسلز تشریف لیجانے والے احماد داود اولو نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یورپی یونین کی موجودہ صدارت پر فائز ڈچ وزیر اعظم امرک روٹے سے ملاقات کی۔

ترکی کے یورپی یونین کے ماتحت مستقل نمائندہ دفتر میں داود اولو ، مرکل اور روٹے نے بلمشافہ بات چیت کی، بعد ازاں تینوں سربراہان نے بین الاوفود مذاکرات کی صدارت کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی کے نمائندہ دفتر میں یورپی یونین کے صدر ملک کے سربراہ اور دیگر سربراہان کی ملاقات سر انجام پائی ہے۔

بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق آج منعقد ہونے والے ترکی ۔ یورپی یونین اجلاس سے قبل، بے قاعدہ مہاجرین کی نقل مکانی سمیت شام کی تازہ صورتحال ، ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے سلسلے اور علاقائی معاملات پر جامع طور پر غور کیا گیا ہے۔






متعللقہ خبریں