تیکا: افغانستان میں خوراک کی امداد

ترکی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ 'تیکا' نے افغانستان میں جھڑپوں سے متاثرہ 300 کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی

446043
تیکا: افغانستان میں خوراک کی امداد

ترکی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ 'تیکا' نے افغانستان میں جھڑپوں سے متاثرہ 300 کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے۔

تیکا کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق تیکا نے مزار شریف دفتر کے وسیلے سے صوبہ سمنگان کی تحصیل درہ صوف کے زیرکی، نائزار اور ایشکی سائی دیہاتوں میں طالبان کے حملوں کی وجہ سے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے 300 کنبوں کو خوراگ کی امداد فراہم کی ہے۔

اطلاع کے مطابق تیکا کے مزار شریف کے دفتر نے مقامی حکام کی مدد ناکافی ہونے پر تحصیل آئی بیک میں پناہ لینے والے اور سخت مشکلات کے شکار کنبوں میں آٹا، کھانے کا تیل، چاول، چائے ، نمک اور دالوں پر مشتمل امدادی پیکٹ تقسیم کئے۔



متعللقہ خبریں