یاوز سلطان سلیم پُل آج مکمل ہو رہا ہے

استنبول میں دو برّ اعظموں کو ملانے والے تیسرے پُل یاوز سلطان سلیم میں آخری حصے کو اعلٰی سرکاری حکام کی شرکت سے منعقدہ تقریب کے ساتھ نصب کیا جائے گا

445387
یاوز سلطان سلیم پُل آج مکمل ہو رہا ہے

استنبول میں دو برّ اعظموں کو ملانے والے تیسرے پُل یاوز سلطان سلیم میں آخری حصے کو اعلٰی سرکاری حکام کی شرکت سے منعقدہ تقریب کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔

یاوز سلطان سلیم پُل میں 59 حصوں میں سے آخری حصے کو آج صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو کی شرکت سے منعقدہ تقریب میں نصب کیا جائے گا۔

یاوز سلطان سلیم پُل میں ایشیاء اور یورپ کے ملنے میں 9 میٹر کا حصہ رہ گیا ہے۔

اس وقت تک پُل کے فرش کے 58 ٹکڑے نصب کئے جا چکے ہیں اور آخری ٹکڑا آج صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے منعقدہ تقریب میں نصب کیا جائے گا۔

پُل پر 8 پٹیوں پر مشتمل سڑک اور دو پٹیاں ریلوے لائنیں ہیں۔

یاوز سلطان سلیم پُل 59 میٹر چوڑائی کے ساتھ دنیا کا چوڑا ترین اور ایک ہزار 408 میٹر کے ساتھ طویل ترین اور 322 میٹر کے ساتھ بلند ترین پُل ہے۔



متعللقہ خبریں