گینی ہمارا برادر ملک ہے: ایردوان

صدر ایردوان نےاپنے افریقی دوروں کے آخری ملک گینی میں صدرالفا کونڈی سے ملاقات کی جس کے دوران دفاعی ، معاشی اور شعبہ صحتمیں نو مختلف معاہدے طے کیے گئے

444218
گینی ہمارا برادر ملک ہے: ایردوان

صدر رجب طیب نے کہا ہے کہ ترکی گینی کو غلام کے طور پر نہیں بلکہ برادر ملک کی نظر سے دیکھتا ہے۔

صدر ایردوان نےاپنے افریقی دوروں کے آخری ملک گینی میں صدرالفا کونڈی سے ملاقات کی جس کے دوران دفاعی ، معاشی اور شعبہ صحتمیں نو مختلف معاہدے طے کیے گئے۔

میزبان صدر کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ایردوان نےکہا کہ ہم گینی کو ایک برادر ملک کی نظر سے دیکھتے ہیں جس کےلیے ماہ جون سےٹرکش ایئر لائنزاپنی پروازوں کا آغاز کرے گی ۔

انہوں نے دو طرفہ تجارتی تعلقارت کے بارے میں کہا کہ گینی زیر زمین وسائل سے مالا مال ملک ہےجس کے ساتھ اس وقت 69 ملین ڈالرکی تجارت موجود ہے جس کے حجم کو ہم پہلے مرحلے میں250 ملین اور بعد ازاں 500 ملین ڈالر تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

میزبان صدر الفا کونڈی نےترک صدرکے دورے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ جناب ایردوان صدر کے طور پر نہیں بلکہ ایک مسلم بھائی کے طور پرہمارے ملک آئے ہیں جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر میزبان صدر کی سالگرہ مناتےہوئےخوشخبری دی کہ استنبول بلدیہ کوناکری شہر کےلیے 50 عدد بسیں فراہم کرے گی ۔

جس پر رخت جذبات سے لبریزمیزبان صدر جناب ایرودان سے بغل گیر ہو گئے۔

بعد ازاں صدر وطن روانہ ہو گئے۔



متعللقہ خبریں