دستور سازی کی کوششوں میں دیگر پارٹیاں ہم سے تعاون کریں:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ بطور حکومت ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کی تیام سیاسی جماعتیں نئی دستور سازی کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں گی

441962
دستور سازی کی کوششوں میں دیگر پارٹیاں ہم سے تعاون کریں:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ بطور حکومت ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کی تیام سیاسی جماعتیں نئی دستور سازی کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں گی ۔

قورتولموش نےگزشتہ روز وزیراعظم احمد داوداولو کی قیادت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی دستور سازی کی کوششوں میں اگر دیگر سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا تو ہم جلد ہی ایوان میں قرارداد پیش کرنےکےلیے اقدامات اختیار کریں گے۔

قورتولموش نے کہا کہ اگر ایوان میں 330 ارکان نےنئے آئین کے حق میں ووٹ دیا تو ملک میں اس کے نفاذ کےلیے ریفرنڈم کروایا جائے گااور عوام جو بھی فیصلہ کرے گی وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔



متعللقہ خبریں