شام میں فائر بندی روس کی ایک چال ہے، داود اولو

شام میں فائر بندی روس کی ایک چال ہے، داود اولو

440383
شام میں فائر بندی روس کی ایک چال ہے، داود اولو

ترکی شام میں فائر بندی کے عمل پر خدشات رکھتا ہے۔

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مختلف چالوں پر مبنی ہے۔

معاہدے کا جائزہ لینے سے اس حقیقت کا فوری طور پر مشاہدہ ہونے پر زور دینے والے داود اولو نے بتایا کہ مخالفین شامی انتظامیہ روس اور ایران کے دستوں پر حملہ نہیں کریں گے۔ لیکن ان کو کسی حملے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس کی کیا ضمانت ہے؟

داعش اور نصرہ محاذ کو فائر بندی کے دائرہ کار سے باہر رکھے جانے کا ذکر کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ " روس ویسے بھی نصرہ کا بہانہ بناتے ہوئے حلب پر بم برسا رہا ہے۔ لہذا یہ معاہدہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے اور اس میں کئی ایک حربے پوشیدہ ہیں۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ روس کی چال ہے، اسی قسم کے بیانات مستقبل میں امریکیوں کی جانب سے بھی پیش کیے جانے کا احتمال موجود ہے۔"

ادھر ایوان صدر کے ترجمان ابراھیم قالن نے ابتک جاری حملوں پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس چیز پر خدشات لاحق ہیں۔



متعللقہ خبریں