ایوان موصوفہ رکن کے خلاف کاروائی کرے:ترک صدر

انقرہ بم دھماکےمیں ملوث ہونےوالے ایک دہشت گردکے گھر تعزیت کے لیے جانے والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیب کی رکن طوبی ہزر کے حوالے سے صدر نے کہا کہ موصوفہ بذات خود ایک دہشت گرد ہے

439037
ایوان موصوفہ رکن کے خلاف کاروائی کرے:ترک صدر

انقرہ بم دھماکےمیں ملوث ہونےوالے ایک دہشت گردکے گھر تعزیت کے لیے جانے والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیب کی رکن طوبی ہزر پر صدر رجب طیب ایردوان نے سخت تنقید کی ہے۔

صدر ایردوان نےکہا کہ دہشت گرد تنظیم کی ہر سرگرمی میں خود کو بڑھ چڑھ کر پیش کرنے والی موصوفہ پارلیمانی رکن نہیں بلکہ دہشتگرد ہے ۔

اس بات کا اظہارصدر نے علاقائی کونسلروں کے21 ویں اجلاس کے موقع پر کیااورکہا کہ 17 فروری کے انقرہ بم حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے گھرپُرسہ دینے کےلیےکسی رکن اسمبلی کا جاناہمارے صبر و تحمل کا امتحان بن چکا ہےلہذا میری پورے ایوان سے گزارش ہےکہ وہ اس موصوفہ کے بارے میں ضروری کاروائی کریں ۔

وزیراعظم احمد داود اولو نے بھی کہا کہ پورا ملک معصوم لوگوں کی اموات پر اشکبار ہے لیکن بعض عناصر ایسے ہیں جو کہ غیر ملکی شہ پرہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے سمیت جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں مذکورہ سیاسی جماعت اتحاد بین العوام کا نعرہ لگاتی ہے لیکن در حقیقت وہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش نظر آتی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک رکن نے معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والےکے گھرجا کر تعزیت کا جو اظہار کیا ہےاس سے ظاہر ہے کہ وہ توہین انسانیت کی مرتکب ہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے بھی اپنے تاثرات ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہےجسےپیپلز ڈیموکریٹی پارٹی کی رکن عبور کر چکی ہیں ۔یہ ایک غیر انسانی فعل ہےجس پرکسی قسم کی معذرت قبول نہیں کی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں