ترک مصنف فریدون زائم اولو برلن ادب ایوارڈ کے حقدار

ترک نژاد مصنف فریدون زائم اولو کو جرمن ادب میں خدمات کیوجہ سے برلن ادب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

435154
ترک مصنف فریدون زائم اولو برلن ادب ایوارڈ  کے حقدار

ترک نژاد مصنف فریدون زائم اولو کو جرمن ادب میں خدمات کیوجہ سے برلن ادب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

انھوں نے برلن صوبے کے وزیر اعلیٰ مائکل مولر سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ انھیں پریسیشے سی ہنڈلنگ اوقاف کیطرف سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔زائم اولو نے ایوارڈ لینے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ ایوارڈ حاصل کر کے بڑی خوشی ہوئی ہے ۔ مولر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائم اولو اپنی سوچوں کو بیان کرنے والے ایک مصنف ہیں ۔ وہ اپنی راہ میں حائل ہر طرح کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔برلن حر یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر پیٹر اینڈرے الٹ نے بھی کہا کہ زائم اولو اس سے پہلے بھی متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں ۔ جرمن ادب میں قابل فخر خدمات انجام دنے کی وجہ سے انھیں برلن ادب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔زائم اولو کو 30 ہزار یورو کا انعام دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ، وہ ایک سمسٹر برلن حر یونیورسٹی میں مہمان پروفیسر کی حیثیت سے طالب علموں کو ادب کے بارے میں درس دیں گے ۔زائم اولو ترکی کے شہر بولو میں 1964 میں پیدا ہوئے اور ایک سال کی عمر میں اپنے والدین کیساتھ جرمنی رہائش پذیر ہو گئے۔ اس وقت ان کا شمار جرمنی کے عظیم ادیبوں میں ہوتا ہے ۔انھوں نے کئی ناول ،تھیٹر کھیل اور مقالے تحریر کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں