ترکی کا موقف روز اول کی طرح واضح ہے : چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےفرانسیسی ہم منصب یاں مارک آئی راولٹ کےشام میں واقع pyd کےٹھکانوں پرحملوں سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے

433489
ترکی کا موقف روز اول کی طرح واضح ہے : چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےفرانسیسی ہم منصب یاں مارک آئی راولٹ کےشام میں واقع pyd کےٹھکانوں پرحملوں سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ایک ٹیلیفون بات چیت میں شام کی حالیہ صورت حال پر غور کیا گیا ۔

چاوش اولو نے اپنے ہم منصب پر واضح کیا کہ شام میں دہشت گرد عناصرکے خلاف جنگ میں ترکی کاموقف واضح ہے جس کا اظہارگیارہ فروری کو میونخ کے اجلاس میں بھی کیا گیا تھا ۔

اس حوالے سے فرانسیسی وزیر خارجہ نےامید ظاہر کی کہ ان کا ملک مستقبل میں ترکی کے ساتھ تعاون میں مدد کرے گا۔

علاوہ ازیں چاوش اولونے نو منتخب وزیر خارجہکو عہدے پر تقرری کی مبارک باد بھی دی ۔


متعللقہ خبریں