امریکی سفیرجان باس کی وزارتِ خارجہ طلبی

انقرہ میں متحدہ امریکہ کے سفیر جان باس کو ان کے ملک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ونگ پی وائی ڈی کے بارے میں جاری کردہ بیان پر وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا

429846
امریکی  سفیرجان باس  کی وزارتِ خارجہ طلبی

انقرہ میں متحدہ امریکہ کے سفیر جان باس کو ان کے ملک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ونگ پی وائی ڈی کے بارے میں جاری کردہ بیان پر وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا ۔

ترکی کی وزارتِ خارجہ میں انڈر سیکرٹری سے ملاقات کرنے والے امریکہ کے سفیر کو امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے پی وائی ڈی کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہ دیکھے جانے کے بیان پر ترکی کے ردِ عمل اور بے چینی سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ بیان پر ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے سرکاری دورہ ہینگری کے دوران متحدہامریکہ کی وزارتِ خارجہ کے بیان پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "

اپ ایک طرف تو دہشت گرد تنظیم کو دہشت گرد ی کی فہرست میں شامل کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اس کی ساتھی دہشت گرد تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ اس قسم کے بیان کو کیا ہم بے وقوفی کہ سکتے ہیں یا کچھ اور کہہ سکتے ہیں لیکن اس قسم کے بیان کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں