عراق: داعش کا حملہ۔دو عراقی ہلاک چار ترک فوجی زخمی

عراقی شہر موصل سے ملحقہ باشیکہ میں واقع ایک فوجی اڈے پر داعش کے حملے میں دو عراقی فوجی ہلاک اور چار ترک فوجی زخمی ہو گئے

412012
عراق: داعش کا حملہ۔دو عراقی  ہلاک چار ترک فوجی زخمی

عراقی شہر موصل سے ملحقہ باشیکہ میں واقع ایک فوجی اڈے پر داعش کے حملے میں دو عراقی فوجی ہلاک اور چار ترک فوجی زخمی ہو گئے۔
زخمی فوجیوں کو ترک ضلع شرناک کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ۔
ترک جنرل ہیڈ کوارٹر کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ صدر ایردوان نے اس صورت حال کے حوالے سے مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے رابطہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں محکمہ خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہارکیا ہے کہ کہ داعش کے خلاف جنگ میں ترک فوجیوں کی عراق میں موجودگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک فوجیوں کی عراق میں موجودگی تربیتی مقاصد کےلیے ہے جو کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوجیوں کی مدد کر رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں