ترک فوجی عراق کی دعوت پر علاقے میں موجود ہیں ،نومان کرتلمش

نومان کرتلمش نے عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوجی اپنی مرضی سے علاقے میں نہیں گئے ہیں بلکہ ہمیں دعوت دی گی ہے

405842
 ترک فوجی عراق کی دعوت پر علاقے میں موجود ہیں ،نومان کرتلمش


نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش نے کہا ہے کہ روس ترکی کو بھیجی جانے والی گیس میں کمی نہیں کرئے گا ۔
انھوں نے ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ترکی اور روس کے درمیان جاری بحران پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس بحران کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔روس نے بحران کو بڑھانے والے بعض اقدامات کیے ہیں ۔ ترکی بھی اپنے قوانین کے دائرہ کار کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ توانائی کے سیکٹر میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روس کیساتھ بحران سے قبل بھی متبادل انرجی کی تلاش کا کام جاری تھا ۔ مشرقی بحیرہ روم کے پٹرول اور قدرتی گیس کی ترکی کے راستے ترسیل ممکن ہو سکے گی لیکن اس کے لیے وقت درکار ہو گا ۔ جہاں تک ہمارا خیال ہے روس اپنی اقتصادیات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے قدرتی گیس کا بحران پیدا کرنے سے گریز کرئے گا ۔
نومان کرتلمش نے عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوجی اپنی مرضی سے علاقے میں نہیں گئے ہیں بلکہ ہمیں دعوت دی گی ہے ۔ترک فوجی داعش کیخلاف جدوجہد کے لیےعراقی فوجیوں کو تربیت دینے کے لیے علاقے میں موجود ہیں ۔ اس علاقے میں ہونے والی ہر قسم کی پیش رفت ترکی کے لیے باعث دلچسپی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں