یومِ انسانی حقوق پرصدرایردوان کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم غیر انسانی معاملات، موجودہ دور میں حاصل حقوق اور آزادیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ شام کے بحران نے کئی ایک ممالک کو بُری طرح متاثر کیا ہے لیکن ترکی نے بلا نسل و مذہب و لسان اپنے ملک میں ظلم کا نشانہ بننے والے اڑھائی ملین انسانوں کے لیے اپنے دروازے پوری طرح کھول رکھے ہیں

405332
یومِ انسانی حقوق پرصدرایردوان کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم غیر انسانی معاملات، موجودہ دور میں حاصل حقوق اور آزادیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
صدر ایردوان نے دس دسمبر کو یومِ انسانی حقوق کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی گزشتہ 13 سالوں سے ملک میں اصلاحات کو متعار ف کرواتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور اس سلسلے میں ترکی نے بڑی اہم پیش رفت بھی حاصل کی ہے اور اس سلسلے میں آئندہ بھی اصلاحات کو جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بحران نے کئی ایک ممالک کو بُری طرح متاثر کیا ہے لیکن ترکی نے بلا نسل و مذہب و لسان اپنے ملک میں ظلم کا نشانہ بننے والے اڑھائی ملین انسانوں کے لیے اپنے دروازے پوری طرح کھول رکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی کے کے، وائی پی جی، ڈی ایچ کے پی ، داعش، القاعدہ اور بوکو حرام کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کو انسانی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ انسانیت کی قاتل یہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر طور پر جدو جہد کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور اشتراک کی بہت ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی سیکورٹی اور آزادیوں کے درمیان ایک توازن قائم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اپنی جدو جہد کو بڑے پُر عظم طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے دس دسمبر کا دن انسانی حقوق کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس موقع پر اس دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ با معنی دن پوری انسانیت اور ترکوں کےلیے امن اور انصاف کے قیام کا وسیلہ بنے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں