ترک وزیر اعظم کے وطن واپسی پر اہم بیانات

ہم داعش کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں برطانیہ اور جرمنی کی طرف سے انجیر لک ہوائی اڈے کے استعمال کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں

400973
ترک وزیر اعظم کے  وطن واپسی پر اہم بیانات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ مسئلہ شام کا حل قریب ہے اور نہ ہی شام کا مسئلہ حل ہونے تک کسی کو اپنے آپ کو محفوظ سمجھنا چاہیے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم داعش کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں برطانیہ اور جرمنی کی طرف سے انجیر لک ہوائی اڈے کے استعمال کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے آذربائیجان سے واپسی پر طیارےمیں صحافیوں کے ترکمانوں کیطرف سےغیر جانبدار علاقہ تشکیل دینےکے احتمال سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیال میں یہ درست نہیں ہے۔ہم شام کی علاقائی سالمیت کےحق میں ہیں ، ہمیں شام کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والی کوششوں کے خلاف ڈٹ کر رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم شام کی سرحد پر داعش کیخلاف جدوجہد میں امریکی انتظامیہ کیساتھ مشترکہ کاروائیوں کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔
شام کے بحران کے پیدا ہونے کے وقت ترکی کے انتباہ کو مطلوبہ حد تک بالائے طاق نہ رکھے جانے کا ذکر کرنے والے داود اولو نے اس جانب اشارہ کیا کہ اب عالمی برادری کو بھی یہ احساس ہو چکا ہے کہ خطے کو داعش جیسی سفاکانہ تنظیم سے نجات دلانا لازم و ملزوم ہے۔
انہوں نے روس کے ساتھ جاری بحران کے حوالے سے کہا کہ ماسکو انتظامیہ کو اس واقع کے نفسیاتی پہلووں کو آلہ کار بنانے سے پرہیز کرنی چاہیے۔
دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو اپنی ڈگر پر بٹھان کے لیے دو طرفہ مذاکرات و رابطے کی اپیل کو دہرانے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ باہمی رابطے کی راہوں کو کھلا رکھنا حالات کا تقاضا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں