روس طیارے کی آڑ میں سستی سیاست کررہا ہے، ایردوان

قطر سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے ایردوان نے بتایا کہ عالمی سربراہان روسی صدر ولا دیمر پوٹن کے بیانات پر یقین نہیں کرتے

400204
روس طیارے کی آڑ میں سستی سیاست کررہا ہے، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے روس پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ یہ 24 نومبر کو سرحدی خلاف ورزی کرنے کے باعث ترک ایف ۔ 16 طیاروں کی طرف سے گرائے جانے والے طیارے کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
قطر سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے ایردوان نے بتایا کہ عالمی سربراہان روسی صدر ولا دیمر پوٹن کے بیانات پر یقین نہیں کرتے۔
روس کی جانب سے پابندیوں کا واہ ویلا مچانا ایک نازیبا بات ہونے کا ذکر کرنے والے صدر کا کہنا تھا کہ قدرتی گیس کی ترسیل کے حوالے سے خدشات کی کوئی ضرورت نہیں۔
صدرِ ترکی نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان موجودہ بحران کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر حل کیا جا سکتا ہے۔
شام کے معاملے کا ذبھی کرنے والے ایردوان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاسی تبدیلیاں لانے کے زیرِ مقصد داعش کے خلاف جنگ جاری رہے گی، فرانس بھی اس جنگ میں شمولیت پر پُر عزم ہے۔ مزید نئی پیش رفت کا مطلوبہ سطح پر جائزہ لیا جائیگا۔
انہوں نے اتحادی قوتوں کی جدوجہد کے اولین طور پر داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ترکی کے تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہونے کا برملا اظہار کیا ہے۔
شام میں ترکمانوں کے مقیم ہونے والے علاقے میں وائے پی جی اور پی وائے ڈی دہشت گردوں کا وجود نہ پائے جانے کی وضاحت کرنےوالے ایردوان نے بتایا کہ ترک سرحدوں پر چاق و چوبند 15 ہزار ترک فوجی کسی ممکنہ خطے کے پیشِ نظر ٹینکوں اور توپوں کے ساتھ تیار کھڑے ہیں۔
انہوں نے صدارتی نظام کے قیام کے بارے میں بتایا کہ "اگر صدارتی نظام قائم نہیں ہوتا تو سیاسی جماعت سے منسلک صدارتی نظام بھی موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں بار آور ثابت ہو سکتا ہے۔ "
انہوں نے مزید بتایا کہ " دہرے عنوان کو اب ختم کر دینا چاہیے۔ وگرنہ چاہے ایک دوسرے کو جتنا بھی کیوں نہ چاہیں، ماضی میں جس قدر بھی اکھٹے کام کیا ہو تو بھی گاہے بگاہے مشکلات پیش آ ہی جاتی ہیں۔ تا ہم سیاسی جماعت سے منسلک صدارتی نظام فرانسیسی ملک کے نظام سے مشابہہ ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ چیز ملک کو مزیدطاقتور بنائے گا۔"
جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ نیا آئین ضرورت کا تقاضا ہے اور بلا شبہہ یہ اور صدارتی نظام ملکی درخشاں مستقبل میں بارآور ثابت ہوں گے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں