ترک معیشت کو متاثر ہونے کی اجازت نہیں جائیگی، داود اولو

ترک وزیر اعظم احمد داود نے ترکی ۔ روس بحران اور اس سے کم سے کم سطح پر متاثر ہونے کے لیے اٹھائی جانے والی تدابیر پر روشنی ڈالی ہے

397609
ترک معیشت کو متاثر ہونے کی اجازت نہیں جائیگی، داود اولو

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ پیدا ہونے والے بحران کے دائرہ عمل میں ترک معیشت کے متاثر نہ ہونے کے لیے لی جانے والی تدابیر سے عنقریب رائے عامہ کو آگاہی فراہم کی جائیگی۔
داود اولو نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام پر ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا۔
روس کے سن 2008 کی جارجیا جنگ کے بعد سے ابتک حرصی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی وضاحت کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ "اگر ہماری فضائی حدود کی پامالی کا واقع پیش نہ آتا تو شام میں رونما ہونے والے تمام تر دردناک واقعات اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہونے والے تمام تر شہریوں کے باوجود ہم روس سے مذاکرات کو ترجیح دیتے۔ تا ہم اگر آپ ہماری سرحدوں پر ترک النسل انسانوں کا قتل کریں گے، مقامی عوام کو نقل مکانی پر مجبور کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں پر موجود نہتے شہریوں کو ہلاک کریں گے تو ہم خاموشی اختیار نہیں کر سکتے۔ ترکی کے موجودہ موقف نے روس کے حالیہ چند برسوں سے انتہائی درجے کی خود اعتمادی پر مبنی سوچ کو دھچکہ لگایا ہے۔ "
انہوں نے روس کی ترکی سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمدات پر بعض پابندیوں کے حوالے سے بتایا کہ "ہم نے اولین طور پر نقصان اٹھانے والے ترک برآمد کنندگان، شعبہ سیاحت سے وابستہ فرموں اور ترک معیشت کے اس پیش رفت سے متاثر نہ ہونے کے لیے قلیل مدت کے اندر تلافی کر نے والی تدابیر اختیار کی ہیں۔"
داود اولو نے کہا کہ " برآمدات و درآمدات کے تعاون ، ترک سرمایہ کاروں کی روس میں سرگرمیوں اور توانائی کے شعبے میں نقصانات دو طرفہ ہوں گے۔"
روس کی طرف سے ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل منقطع کرنے کی کوشش میں نہ ہونے پر زور دینے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس حوالے سے سنجیدہ سطح کی بین الاقوامی اور دو طرفہ ضمانتیں موجود ہیں تا ہم ، ہمیں پھر بھی کسی بھی نا خوشگوار پیش رفت کے خلاف تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے لیے ترکی کو عالمی منڈی میں کسی قسم کی مشکلات در پیش نہیں ہیں۔ ہم انہیں دوسرے ملکوں کو بھی فروخت کر سکتے ہیں۔ ہماری درخواست ہے کہ ترک عوام پُر سکون طریقے سے موجودہ حالات کا تعاقب کریں ۔
داود اولو نے بتایا کہ ترکی۔ روس تعلقات دو طرفہ ضروریات پر مبنی ہیں لہذا ان کے درمیان رابطہ مکمل طور پر ختم ہونا نا ممکن ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں