پیرس اجلاس میں صدر ایردوان اور صدر پوتن کی ملاقات متوقع

پیرس میں 30 نومبر کو منعقد ہونے والے ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پوتن کی ملاقات متوقع ہے ۔

422679
 پیرس اجلاس میں صدر ایردوان اور صدر پوتن کی ملاقات متوقع

پیرس میں 30 نومبر کو منعقد ہونے والے ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پوتن کی ملاقات متوقع ہے ۔
اس سربراہی اجلاس میں 147 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اگرچہ سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان اور صدر پوتن کے بالمشافہ مذاکرات ایجنڈے میں موجود نہیں ہیں لیکن توقع ہے کہ دونوں سربراہان آپس میں مذاکرات کریں گے ۔
ترکی کیطرف سے شام کی سرحد پر روس کے جنگی طیارے کو مار گرانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیسی جاری ہے ۔ اس واقعے کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ لیوروف نے اپنے دورے کو منسوخ کر دیا ہے لیکن روس نے استنبول میں منعقدہ ایسادیک اجلاس میں اپنے ایک نمائندے کو بھیجا ہے ۔ اس اجلاس میں روس سمیت 6 ممالک کے مبصرین بھی موجود ہیں ۔جب صدر ایردوان اجلاس سے خطاب کر رہے تھے تو اسوقت روس کی نمائیندگی کرنے والے صدر پوتن کے خصوصی نمائیندے شووالوف ہال میں موجود تھے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں