صدر مصطفیٰ عاکنجی اورنیکوس اناستاسیادس کے درمیان سلسلہ مذاکرات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیادس نے قبرص مذاکرات کے دوران نسل پرستی اور مفروضوں کے خاتمے کے لیے ایک تعلیمی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

422339

سربراہی اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے قبرص عائدے نے بیان دتیے ہوئے کہا کہ نسل پرستی اور مفروضوں کے خاتمے کے لیے ایک تعلیمی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔صدر مصظفیٰ عاکنجی نے اسطرف توجہ دلائی کہ قبرصی ترکوں پر ہونے والے نسل پرست حملوں کیوجہ سے یہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ آنے والی نسلوں کو امن اور رواداری کی ثقافت کیساتھ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے ۔ ماہ نومبر میں جنوبی قبرص میں ایک انتہا پسند نسل پرست گروپ نے ترک نمبر پلیٹ کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا تھاجس کے نتیجے میں دو ترک زخمی ہو گئے تھے اور 16 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں