وزیراعظم کی شام میں بائیر بوجاک ترکمینوں پر حملے کی مذمت

اس حملے جس میں روس کے طیاروں نے بھی حصہ لیا پر روس کے سفیر انڈری کارلوف کو وزارتِ خارجہ طلب کرتے ہوئے کیے جانے والے حملوں کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا ۔ روس کے سفیر کو داعش کو نشانہ بنانے اور سویلین پر حملوں سے دور رہنے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے

419817
وزیراعظم کی شام میں بائیر بوجاک ترکمینوں پر حملے کی مذمت

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے شام میں بائیر بوجاک ترکمینوں پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اس حملے جس میں روس کے طیاروں نے بھی حصہ لیا پر روس کے سفیر انڈری کارلوف کو وزارتِ خارجہ طلب کرتے ہوئے کیے جانے والے حملوں کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا ۔ روس کے سفیر کو داعش کو نشانہ بنانے اور سویلین پر حملوں سے دور رہنے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
سفیرِ موسوف کو بتایا گیا ہے کہ اگر سویلین پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو پھر بڑے پیمانے پر شام سے ترکی کو پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے معسوم انسانوں کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا ، ترکمینوں ، عربوں اور کردوں کو قتل کرنا کسی کا حق نہیں ہے۔
روس کے سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرنے سے متعلق وزارتِ خارجہ کے ترجمان بلگیچ نے کہا ہے کہ روس کے سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں کی جا رہی ہے بلکہ سویلین اور معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے روس سے فوری طور پر اس فوجی آپریشن کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں اس کاروائی کے دوران کئی ایک افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام میں ترکمین ڈاکٹرز یونین کے کے چئیر مین فاتح محمد نے کہا ہے کہ ترکمین علاقے پر جلد ہی شامی


ٹیگز:

متعللقہ خبریں