صدارتی نظام کیسا ہوگا فیصلہ اطلاق کے بعد ہوتوبہترہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نےصدارتی نظام کے حوالے سے کہا کہ اس نظام کو لاگو کرنے پر ہی ہمیں اس کی افادیت یا ناکامی کا معلوم ہوگا لہذا یہ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

418957
صدارتی نظام کیسا ہوگا فیصلہ اطلاق کے بعد ہوتوبہترہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ہمارے لیےاندرونی و بیرونی دونوں جانب سے خطرہ تشکیل دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خطرے کے خلاف اتحادی قوتوں کا ساتھ دینا ہوگا لیکن یہ کب ممکن ہوگا اس کے بارے میں فی الوقت کہنا مشکل ہے۔
ترک صدر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر موجودہ صورت حال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ترکی میں فوجی آپریشن جاری رہے گا کیونکہ ہمیں اسلحے کے زور پر نہیں بلکہ محبتوں کے ذریعے عوام کے دل جیتنا چاہتےہیں۔
ملک میں صدارتی نظام کے بارے میں ہونے والی بحث کےلیے انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر مباحثہ کرنا ضروری ہے جسے عوامی ریفرنڈم کےلیے بھی پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کے حوالے سے کہا کہ اس نظام کو لاگو کرنے پر ہی ہمیں اس کی افادیت یا ناکامی کا معلوم ہوگا لہذا یہ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے تو بہتر ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں