مرسین:جڑواں شہروں کی عالمی کانفرنس

ترک شہر مرسین میں منعقدہ جڑواں شہروں کی پہلی عالمی کانفرنس میں 25 ممالک کے 50 ناظم بلدیات نے شرکت کی

417023
 مرسین:جڑواں  شہروں کی عالمی کانفرنس

ترک شہر مرسین میں منعقدہ جڑواں شہروں کی پہلی عالمی کانفرنس میں 25 ممالک کے 50 ناظم بلدیات نے شرکت کی ۔
مرسین کی بلدیہ عظمی کے ناظم برہان الدین قوجا ماز نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے درمیان یک جہتی کے فروغ میں مدد دے گی ۔
جرمن صوبے برلن کے سابق وزیر اعلی کلاوس واریٹ نے بھی کہا کہ اس کانفرنس میں 20 سے زائد ناظم بلدیات کا یکجا ہونا جڑواں شہروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا۔
کانفرنس میں باہمی سیاحت اور اس کی حوصلہ افزائی کے بارے میں بحث کی گئی ۔
کانفرنس کے اختتام پر جڑواں شہروں کی انجمن کے صدر کے لیے مرسین بلدیہ کے ناظم برہان الدین قوجا ماز کو منتخب کیا گیا ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں