دہشت گردی کے خلاف عالمی مطابقت نا گزیر ہے، ایردوان

صدر ترکی نے پیرس کے خونی حملوں اور عمومی طور پر دہشت گرد حملوں کے حوالے سے اہم پیغامات دیے ہیں

365935
دہشت گردی کے خلاف عالمی مطابقت نا گزیر ہے، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے پیرس کے حملوں سے متعلق عالمی برادری کے دہشت گردی کے خلاف اتحاد قائم کرنے کی ضرورت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔
صدر ترکی نے جی ۔ 20 سمٹ کے لیے تیار کردہ پیرس سنٹر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں وقوع پذیر ہونے والے بم اور مسلح حملوں کے بارے میں اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ"پیرس کا اس المیہ نے دہشت گردی کے موضوع پر طویل عرصے سے ہماری طرف سے زیر لب لائی گئی حساسیت کے کس قدر درست ہونے کا دردناک طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس بات کا دفاع کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کو متفقہ طور پر حرکت کرنی چاہیے۔ اب میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے الفاظ سے ہٹ کر عملی شکل اختیار کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں۔"
ترکی کے اس حوالے سے 30 سال سے زائد عرصے سے جدوجہد کرنے پر زور دینے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ " یہ حقیقت اب عیاں ہے کہ دہشت گردی کے دعووں اور بیانات سے ہٹ کر اس کی وجوہات کا جائزہ لیے بغیر اس کے خلاف جنگ میں کامیابی ناممکن ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ ترکی دہشت گردی کے معاملے میں اپنے اصولی موقف کو اب کے بعد بھی جاری رکھے گا۔ انقرہ، سوروچ، غازی این تپ، دیارباقر اور شرناک کی عوام اس چیز سے بخوبی آگاہ ہے، ہم جو سوچ اندرون ِ ملک دہشت گردی کے خلاف رکھتے ہیں اسی کا پیرس کے حملوں کے خلاف بھی مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہم ان کے کرب میں برابر کے شریک ہیں۔"
صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی اور فرانسیسی زبانوں میں پیرس میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ" وہ فرانس میں رونما ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے ہم منصب جناب اولاند اور فرانسیسی عوام سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں