انطالیہ جی ۔ 20 آئندہ کے اجلاس کے لیے روڈ میپ ہو گا

صدر ترکی نے انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کے بارے میں اناطولیہ ایجنسی کو اہم بیانات دیے

416439
انطالیہ جی ۔ 20  آئندہ کے اجلاس کے لیے روڈ میپ  ہو گا

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ انطالیہ میں 15 تا 16 نومبر منعقد ہونے والا جی ۔ 20 سربراہی اجلاس مستقبل کے عالمی اجلاس کے لیے ایک روڈ میپ ثابت ہو گا۔
ایردوان نے استنبول میں اناطولیہ ایجنسی کے جی ۔ 20 سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ"مجھے یقین ہے کہ انطالیہ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیہ کا متن موثر ہو گا اور اب کے بعد کے جی ۔ 20 اجلاس میں یہاں کا کافی حوالہ دیا جائیگا۔"
صدر ایردوان نے بتایا کہ" سربراہی اجلاس کے دو اہم معاملات عالمی دہشت گردی اور موسمی تبدیلیاں ہوں گے، ابھی بھی کیوٹو پروٹوکول پر دستخط نہ کرنے والے ملک پائے جاتے ہیں۔اس معاملے کو فی الفور حل کرنا لازمی ہے۔
ہر جی۔20 اجلاس کے بعض خاص عنوانات ہونے پر توجہ مبذول کرانے صدر ِ ترکی نے اس حوالے سے ترکی کے عنوانات کے " سرمایہ کاری" ،"عمل درآمد" اور "اثرِ رسوخ" ہو ں گے۔
جناب ایردوان نے بتایا کہ خواتین اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی فرموں کو بھی جی۔ 20 کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے سن 2030 تک سرمایہ کاری کی سطح 80 تا 100 ٹریلین ڈالر ہے، جو کہ بعض حلقوں کے لیے ایک تعجب کی بات ہو سکتی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں