امریکہ:PKK کے ترک سکیورٹی فورسز پر حملے کی ایک بار پھر مذمت

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم PKK کے ترک سکیورٹی فورسز پر حملے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے

377312
امریکہ:PKK کے ترک سکیورٹی فورسز پر حملے کی ایک بار پھر مذمت

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم PKK کے ترک سکیورٹی فورسز پر حملے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ' پی کے کے ' کی طرف سے 16 فوجیوں اور 13 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا سبب بننے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کربی نے حملے میں شہید ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل 'پی کے کے' کو تشدد سے باز آنے کی اپیل کی ہے۔
کربی نے کہا "ہم PKK سے پُر امن سیاسی حل کے مرحلے کی طرف واپس لوٹنے کی اپیل کرتے ہیں "۔
انہوں نے رہنماوں سے بھی تشدد کی مذمت کرنے کی اور ٹھنڈے دل و دماغ کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں