دیار بکر اور شرناک میں پولیس پر مسلح حملہ

ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں دہشت گردوں کا مسلح حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی

371958
دیار بکر اور شرناک میں پولیس پر مسلح حملہ

پولیس پر مسلح حملہ۔۔۔
ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں دہشت گردوں کی طرف سے کئے جانے والے مسلح حملوں میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
دونوں حملوں کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کروا دئیے گئے ہیں۔
دیار بکر کی تحصیل کھایا پنار میں ٹریفک پولیس کی گاڑیوں پر لانگ بیرل اسلحے سے کئے گئے حملے میں پیٹرولنگ کرتی پولیس گاڑی میں موجود 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں پیٹرولنگ کرتی پولیس ٹیموں نے وسیع پیمانے پر سکیورٹی تدابیر اختیار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حملے میں متاثرہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کے اندر کثیر تعداد میں گولیوں کے شیل دیکھے گئے۔
ضلع شرناک کے حملے میں بھی ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں