احمد داود اولو اور دولت باہچے لی کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر

وزیراعظم احمد داؤد اولو اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دولت باہچے لی کے درمیان اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے ناکام رہنے کے بعد نظریں احمد داؤد اولو اور دولت باہچے مذاکرات پر مرکوز ہیں

331459
احمد داود اولو اور دولت باہچے لی کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر

ترکی میں مخلوط حکومت کی تشکیل سے متعلق مذاکرات اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دولت باہچے لی کے درمیان اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے ناکام رہنے کے بعد نظریں احمد داؤد اولو اور دولت باہچے مذاکرات پر مرکوز ہیں۔
دولت باہچے لی کے قومی اسمبلی کے آفس میں ہونے والے مذاکرات اڑھائی گھنٹے جاری رہے۔
مذاکرات میں وزیر محنت اور سماجی بہبود فاروق چیلک اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے ڈپٹی چئیر مین سمیح یالچین نے بھی شرکت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں