دورے کو ملتوی کرنے کی وجہ وقت کی قلت

صدر رجب طیب ایردوان استنبول میں، وزیر اعظم داود اولو اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو انقرہ میں تھے اور دورے کے مختصر وقت میں ان تینوں کے ساتھ ملاقات کا امکان نہیں تھا: جواد ظریف

326445
دورے کو ملتوی کرنے کی وجہ وقت کی قلت

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی کے منگل کے روز متوقع دورے کو ملتوی کرنے کی وجہ وقت کی قلت بتائی ہے۔
جواد ظریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ، وزیر اعظم احمد داود اولو اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے مختلف شہروں میں ہونے کی وجہ سے مختصر وقت کے اندر ان سے ملاقات کرنا ممکن نہیں تھا۔
لبنان کے روزنامے السفیر کے لئے اپنے انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان استنبول میں، وزیر اعظم داود اولو اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو انقرہ میں تھے اور دورے کے مختصر وقت میں ان تینوں کے ساتھ ملاقات کا امکان نہیں تھا۔
ظریف نے ترکی کے تہران انتظامیہ اور مغربی ممالک کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے خوش ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "وہ اس سمجھوتے سے نہایت خلوص کے ساتھ خوش اور مطمئن ہیں اور میں علاقے کے دیگر ممالک کے بھی اس سمجھوتے سے خوش ہونے کی امید کرتا ہوں"۔
واضح رہے کہ ظریف نے دورہ ترکی کو منسوخ کر کے لبنان ، شام اور پاکستان کا دورہ کیا اور ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں