اقوام متحدہ کی طرف سے ترکی میں خود کش حملے کی مذمت

حملہ خواہ کسی کی طرف سے بھی اور کہیں بھی کیا گیاہو بین الاقوامی امن اور تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گردی اور ہر نوعیت کا دہشت گردانہ اقدام جرم ہے

346821
اقوام متحدہ کی طرف سے ترکی میں خود کش حملے کی مذمت

اقوام متحدہ نے شان لی عرفا کی تحصیل سُرُچ میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔۔۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے منظور کردہ پریس اعلامیے میں حملے کی بھرپور مذمت کی ہے۔
بیان میں مذموم حملے کی مذمت کی گئی اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب سے اور ترکی سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں حملے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ "وجہ خواہ کچھ بھی ہو ، حملہ خواہ کسی کی طرف سے بھی اور کہیں بھی کیا گیاہو بین الاقوامی امن اور تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گردی اور ہر نوعیت کا دہشت گردانہ اقدام جرم ہے جسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں