ہم اپنے عظیم اور مضبوط ترکی کے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے

سیاست زیادہ بلندی اور قوت حاصل کرنے کا جھگڑا نہیں اس کے برعکس خدمت کا وسیلہ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

378982
ہم اپنے عظیم اور مضبوط ترکی کے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم اپنے عظیم اور مضبوط ترکی کے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے"۔۔۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں دوستی سوسائٹی کی طرف سے دی گئی افطاری میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پُر امن مستقبل کی تعمیر ہر ایک کا فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اقتدار کے پورے دور میں قومی اور بین الاقوامی غالب گروپوں کے حملوں کا اور تحریکی اقدامات کا نشانہ بنتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے عظیم اور مضبوط ترکی کا جو ہدف قائم کیا تھا اس سے پیچھے نہیں ہٹے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ سیاست زیادہ بلندی اور قوت حاصل کرنے کا جھگڑا نہیں اس کے برعکس خدمت کا وسیلہ ہے۔
پروگرام میں شریک ترکی کے 11 ویں صدر عبداللہ گل نے بھی اسلامی جغرافیہ میں درپیش واقعات کو افسوسناک قرار دیا۔
عبداللہ گل نے کہا کہ ترکی میں متعدد ممنوعات کے بُت ٹوٹ چکے ہیں اور اس وقت ہم جس مقام پر ہیں وہاں سے آگے کے سفر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں