صدر ایردوان کیطرف سے کوبانی کے معصوم شہریوں پر حملوں کی مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے داعش کیطرف سے کوبانی کے معصوم شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

320151
 صدر ایردوان  کیطرف سے کوبانی کے معصوم شہریوں پر حملوں کی مذمت



صدر رجب طیب ایردوان نے داعش کیطرف سے کوبانی کے معصوم شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انھوں نے استنبول میں اناطولیہ لائنز بزنس مین ایسوسی ایشن کیطرف سے دی گئی افطاری کے موقع پر کہا کہ میں کوبانی پر اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔ترکی کو محفوظ بندرگاہ سمجھ کر ترکی میں پناہ لینے کے خواہشمندوں کے لیے ہم نے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں ۔شامیوں کو پناہ دینے کے علاوہ ہم نے 130 کے قریب زخمیوں کا ہسپتالوں میں علاج معالجہ بھی کیا ہے ۔
صدر ایردوان نے کوبانی پر حملوں اور بعد میں کیے جانے والے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو دہشت گرد ی جیسے خط پر دکھانے کا کسی کو کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ہر کسی کو عقل سلیم سے کام لینے کی ضرور ت ہے۔ ترکی اپنے گردو نواح کے واقعات کا خاموش تماشا نہیں دیکھ سکتا ۔ اسوقت ہمارے جنوبی علاقے کی سوسیالوجی ،تاریخ اور ڈھانچے کو غیر ملکی منصوبوں کیساتھ بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ہم اس صورتحال کا خاموش تماشا نہیں دیکھ سکتے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں