بیرون ملک ووٹ ڈالنے کا عمل جاری

بیرون ملک مقیم 2 ملین 8 لاکھ 67 ہزار ترک ووٹروں میں سے 7 لاکھ 74 ہزار 543 نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا

298622
بیرون ملک ووٹ ڈالنے کا عمل جاری

بیرون ملک مقیم 2 ملین 8 لاکھ 67 ہزار ترک ووٹروں میں سے 7 لاکھ 74 ہزار 543 نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
برطانیہ، اسکاٹ لینڈ ، اٹلی اور قرغستان جیسے ممالک میں ترک ووٹروں نے 7 جون کو متوقع پارلیمانی انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اور اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں بھی ترک ووٹر بیلٹ بکسوں کا رُخ کر رہے ہیں۔
لندن میں ترکی کے قونصل جنرل امیرحان یورولماز نے کہا ہے کہ صرف دارالحکومت میں 80 ہزار سے زائد ووٹروں موجود ہیں۔
روس میں دارالحکومت ماسکو میں ترکی کے سفارت خانے میں چار بیلٹ بکس رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ترک ووٹر سینٹ پیٹرزبرگ، قازان اور نووروسسک کے قونصل خانوں میں لگائے گئے بیلٹ بکسوں میں بھی اپنے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
اٹلی میں 12 ہزار رجسٹرڈ ووٹر موجود ہیں اور یہاں بھی ووٹ ڈالنے کا عمل پوری رفتار سے جاری ہے۔
بوسنیا ہرزیگوینیا میں پہلا ووٹ جمہوریہ سرائیوو میں ترکی کے سفیر جیہاد ایرگینائے نے ڈالا۔
متحدہ عرب امارات ، یونان، الجزائر، اسرائیل ، قزاقستان اور مقدونیہ میں ووٹ ڈالنے کا عمل آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ہائی الیکشن کمیشن نے 7 جون کو متوقع 25 ویں ٹرم پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے 54 ممالک میں ترکی کے 112 سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں بیلٹ بکس کا اہتمام کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں