ترکی کا آراقان مسلمانوں کے ساتھ تعاون

کویت میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

296146
ترکی کا آراقان مسلمانوں کے ساتھ تعاون

اسلامی تعاون تنظیم کا 42 واں وزراء خارجہ اجلاس کویت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کہ جس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کی میں بحرانی علاقوں کے لیے ممکنہ حل چارے، انسداد دہشت گردی، اسلام فوبیا اور مہاجرین کے مسائل کی طرح کے متعدد علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے دائرہ کار میں بھاری تعداد میں دو طرفہ مذاکرات کرنے والے وزیر چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی آراقان مسلمانوں کی ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہے۔
ان کے لیے رہائشی بستیوں کے قیام کے معاملے میں ترکی کے تجربہ کار ہونے کی وضاحت کرنے والے چاوش نے بتایا کہ " ہم نے ان کی مدد کر نے اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے موضوع پر مالی و معنوی اور فنی امداد فراہم کرنے کا کہا ہے۔ جس پر انہوں نے ممونیت کا اظہار کیا ہے۔ "
سعودی عرب اور ایران کے وزراء خارجہ کی اسلامی تعاون تنظیم کی چھت تلے یکجا ہونے پر بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے ترک وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم در اصل باہمی ڈائیلاگ کے لیے ایک مواقع کو تشکیل دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے مسئلے کو بھی کسی وسیع پیمانے کے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور سیاسی حل اس مسئلے کا بہترین حل ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں