ہم ملک سے نسلی اختلافات ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں:داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ ملک میں پائے جانے والےنظریاتی اختلافات کے سیاسی حل اور نئے آئین کی ترتیب کے لیے کوششیں عام انتخابات کے بعد بھی جاری رہیں گی

294631
ہم ملک سے نسلی اختلافات ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں:داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ ملک میں پائے جانے والےنظریاتی اختلافات کے سیاسی حل اور نئے آئین کی ترتیب کے لیے کوششیں عام انتخابات کے بعد بھی جاری رہیں گی ۔
ماردین شہر سے ٹی آر ٹی کی خصوصی نشریات کے دوران انہوں نے حالات حاضرہ سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک یہاں بسنے والے تمام باشندوں کا ہے اور ہم مختلف النسل نظریاتی ا ختلافات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 جون سے ہماری حکومت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے رابطے شروع کرے گی جس میں نئے آئین سمیت ملک کو درپیش تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔
جناب داود اولو نے کہا کہ نتائج خواہ جو بھی ہوں ہم سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھیں گے

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں