صدر ایردوان بوسنیا تشریف لے جا رہے ہیں

ایک دن پر محیط اس دورے میں صدر رجب طیب ایردوان اعلی سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ بعض مقامات کا افتتاح کریں گے

281334
صدر ایردوان بوسنیا تشریف لے جا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان آج بوسنیا ہرزیگوینا کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
صدرِ ترکی اس دورے میں بوسنیا ۔ ہرزیگوینا صدارتی کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات کریں گے اور نمائندگان اور عوامی اسمبلی کے دفتر اسپیکر کے ارکان، کابینہ کے صدر اور ان کے نائبین کو شرف ملاقات بخشیں گے۔
زراعت بینک کی جانب سے بوسنیا کے لیے مختص کردہ 50 ملین یورو کے قرضے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط تقریب میں شرکت کرنے والے ایردوان ثقافتی ورثوں کے تحفظاتی امور کے دائر عمل میں ترک اداروں کی طرف سے مرمت کردہ عیسی بے اسحاق کووچ حمام اور خنکار جامع مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں