ترکی ۔ یورپی یونین حصہ داری کونسل مذاکرات

ترکی سلسلہ مذاکرات میں پیش رفت کا متمنی ہے

278905
ترکی ۔ یورپی یونین حصہ داری کونسل مذاکرات

ترکی ۔ یورپی یونین حصہ داری کونسل نے شراکت مذاکرات کو جانبر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
برسلز میں کونسل کے 53 ویں اجلاس سے قبل وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ۔ یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر، یورپی یونین کے خارجہ امور کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موگارینی اور یورپی یونین کے وسعت امور کےذمہ دار رکن جوہانس ہاہن ایک ضیافتی میٹنگ میں یکجا ہوئے۔
ترکی کے سلسلہ شراکت یورپی یونین اور شام کے حوالے سے خارجہ پالیسیوں پر بھی بات چیت کیے جانے والے اجلاس میں کسٹم یونین ، ویزے کی بندش کے خاتمے، توانائی کے معاملات میں تعاون، غیر متوازن نقل مکانی اور انسداد دہشت گردی جیسے معاملات پر غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں بالخصوص اقتصادی و مالی پالیسیوں کے عنوانات پر مذاکرات شروع کیے جانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں