صدر رجب طیب ایردوان یوکرائن کے سرکاری دورے پر

کیف میں نامعلوم سپاہی کی یادگار پر پھولو کی چادر چڑھانے کے بعد صدر ایردوان کا یوکرائن کے صدر پیٹرو پورشینکو نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔ استقبال کی تقریب کے بعد دونوں صدر مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

274241
صدر رجب طیب ایردوان یوکرائن کے سرکاری دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان یوکرائن کے سرکاری دورے پر ہیں۔
کیف میں نامعلوم سپاہی کی یادگار پر پھولو کی چادر چڑھانے کے بعد صدر ایردوان کا یوکرائن کے صدر پیٹرو پورشینکو نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔
استقبال کی تقریب کے بعد دونوں صدر مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
صدر پوروشینکو کی جانب سے صڈر ایردوان کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے کے بعدصدر ایردوان یوکرائن کے وزیراعظم آرسینی یاتسینیوک سے ملاقات کریں گے۔
صدر ایردوان کریمیا کی تاتار مجلس کے چیرمین اور آحسکہ ترکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
یوکرائن روانہ ہونے سے صدر ایردوان نے اپنے اس دورے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرائن میں ہمارے کریمیا کے تاتار اور آحسیکہ ترک آباد ہیں۔ وہ بھی علاقے میں جاری کشیدگی سے بڑے متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم ترکی ہونے کے ناطے اپنے ان بھائیوں کے حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے تاتار بھائیوں پر مقامی حکام کی جانب سے گہری نگاہ رکھی جانا کوئی اچھا عمل نہیں ہے اور ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذاکرات کے دوران ان ست ان کی توقعات کے بارے میں پوچھیں گے اور اس سلسلے میں ترکی ان کے لیے کس طرح مدد گار ہو نے کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔
یوکرائن کے مشرق میں جاری مسئلے کو صرف اور صرف پر امن طریقے ہی سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم فائر بندی پر عمل درآمد کو جاری رکھنے کی تمنا کرتے ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں