ترکی اپنی زر پالیسی سے متعلق مذاکراتی شرط پر بات کےلیے تیار ہے:

یورپی یونین أمور کے وزیر وولکان بوزکر نےبتایا کہ سترہویں شرط سے متعلق رپورٹ ترکی نے دوبارہ سے یورپی کمیشن کو پیش کر دی ہے

270545
ترکی اپنی زر پالیسی سے متعلق مذاکراتی شرط پر بات کےلیے تیار ہے:

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی شرائط میں اقتصادی و مالیاتی پالیسی بھی شامل ہے۔
یورپی یونین أمور کے وزیر وولکان بوزکر نے اس موضوع کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی تیارہے جس پر بات چیت کے لیے 8 ہفتے کی مہلت دی جانی چاہیئے۔
بوزکر نے قونیہ میں یورپی یونین کے رکنی عمل اور ترکی کی اس سے متعلقہ پالیسیوں کے زیر عنوان سماجی تنظیم کی طرف سے اہتمام کردہ ایک کانفرنس میں شرکت کی ۔
بوزکر نے بتایا کہ سترہویں شرط سے متعلق رپورٹ ترکی نے دوبارہ سے یورپی کمیشن کو پیش کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اقتصادی و زر پالیسی سے متعلقہ شرط فرانس کی طرف سے تعطل کا شکار مذاکرات میں شامل ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں