ترکی کوہقندیل میں پٹرول کی تلاش کے کام کا آغاز کرے گا: تانر یلدیز

ترکی کے وزیر تونائی اور قدرتی وسائل تانر یلدیز نے کہا ہے کہ عراق کے کوہ قندیل میں جلد ہی پٹرول کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ خیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

244056
ترکی کوہقندیل میں پٹرول کی تلاش کے کام کا آغاز کرے گا: تانر یلدیز

ترکی کے وزیر تونائی اور قدرتی وسائل تانر یلدیز نے کہا ہے کہ عراق کے کوہ قندیل میں جلد ہی پٹرول کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ خیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی اناطولیہ کے مسئلے کو حل کرنے کے دوران توانائی کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دائرہ کار میں کوہ قندیل کے دامن میں پٹرول کی تلاش کے کام کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ اس علاقے میں بڑی وافر مقدار میں پٹرول کے ذخائر موجود ہیں جسے سیاسی مسئلے کو حل کرنے کے بعد وہاں سے نکالنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں