ترکی اور پاکستان کی سائنس اکیڈمیز کے درمیان تعاون پر عمل درآمد

ترکی کی سائنسی اکیڈمی اور پاکستان کی سائنسی اکیڈمی کے درمیان سائنس کے شعبے میں تعاون اور اس پر عمل درآمد سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کونسل کے اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اور وزراء نے ترکی اور پاکستان کے درمیان گیارہ مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے تھے

243127
ترکی اور پاکستان کی سائنس اکیڈمیز کے درمیان تعاون پر عمل درآمد

ترکی کی سائنسی اکیڈمی اور پاکستان کی سائنسی اکیڈمی کے درمیان سائنس کے شعبے میں تعاون اور اس پر عمل درآمد سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ترکی کی سائنسی اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے ہم منصب نواز شریف کے ساتھ ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر خارجہ مولو چاوش اولو ، وزیر ماحولیات ادریس گلو جے ، تونائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدیز ، وزیر اقتصادیات نہایت زیبکچی ، وزیر صحت مہمت موزن اولو ، وزیر مواصلات لطفی ایلوان اور ترکی کی سائنسی اکیڈمی کے چیرمین احمد جواد اجار اور دیگر منتظمین نے بھی شرکت کی تھی۔
کونلس کے اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اور وزراء نے ترکی اور پاکستان کے درمیان گیارہ مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے تھے۔ اس دائرہ کار میں ترکی کی سائنسی اکیڈمی اور پاکستان کی سائنس اکیڈمی کے درمیان بھی تعاون کے سمجھوتے پرت دستخط کیے گئے جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں