ترکی سب سے زیادہ امداد کرنے والا ملک

ترکی کے بعد دوسرا نمبر امریکہ کا ہے اور ترکی اور امریکہ کے درمیان فرق 7 گنا ہے

197454
ترکی سب سے زیادہ امداد کرنے والا ملک

ترکی کی آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ AFAD کے سربراہ اوق طائے نے کہا ہے کہ ترکی اپنی نیشنل گراس پراڈکٹ کی شرح کے مطابق سب سے زیادہ امداد کرنے والا ملک ہے۔
اوق طائے نے کہا کہ "امداد کے معاملے میں ہمارے بعد دوسرا نمبر امریکہ کا ہے اور ترکی اور امریکہ کے درمیان فرق 7 گنا ہے"۔
ترکی تاریخ بھر میں رنگ ،نسل، دین اور مذہب کی تفریق کئے بغیر امداد کے محتاج افراد کی مدد کرتا رہا ہے اور اس کی طرف سے کی گئی امداد دنیا کے مدد ممالک کی طرف سے کی گئی امداد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
ترکی نے ،شام میں خانہ جنگی سے فرار ہو کر ترکی میں پناہ لینے والے مہاجرین، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں متاثرہ فلسطینیوں ، داعش کے عراق پر حملوں کے نتیجے میں یزیدیوں کی مدد کی اور یہی نہیں حالیہ دنوں میں 2 لاکھ شامی کردوں کے لئے اپنے دروزاے کھول کر حقیقی معنوں میں دنیا کو انسانیت کا درس دیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کی طرف سے ابھی تک فلپائن، بوسنیا، سربیا، افریقہ ، میانمار، پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں