رکنیت کے موضوع پر یورپی یونین کا طرزعمل غلط ہے

ترکی کی رکنیت کے موضوع پر یورپی یونین غلط طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہے: چاوش اولو

174724
رکنیت کے موضوع پر یورپی یونین کا طرزعمل غلط ہے

ترکی میں سفیروں کی ساتویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ "ترکی کی رکنیت کے موضوع پر یورپی یونین غلط طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہے"۔
انہوں نے کہا کہ ہم، یورپی یونین کے اقتصادی بحران کے پیدا کردہ اثرات اس سے وابستہ شکل میں نسلیت پرستی اور غیر ملکیوں کے لئے دشمنی کے روّیوں پر بغور نظر رکھے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس معاملے میں ضروری تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم یورپی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے کے مرحلے کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے یورپی دوست، ترکی کی رکنیت کے موضوع پر پیشین گوئیوں پر مبنی غلط طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں جس نے بعض غیر منصفانہ عملی کاروائیوں کا راستہ ہموار کیا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "ہم تنگ نظری پر مبنی اس طرز عمل کی مخالفت کرتے ہیں اور رائے عامہ میں دوبارہ سے یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لئے معاون اقدامات کر رہے ہیں"۔
چاوش اولو نے کہا کہ" 21 صدی میں ترکی کی خارجہ پالیسی منصفانہ، پُر امن اور انسانی اقدار پر مبنی طرزعمل کی نمائندگی کرتی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "سال 2016 میں پہلی دفعہ یورپی یونین کے عالمی انسانی امداد کے سربراہی اجلاس کے لئے ترکی کو منتخب کرنے میں انسانی امداد کے موضوع پر ترکی کے کردار کا بہت اثر ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں