سردی کی جس لہر کا انتظار تھا وہ کل پہنچ رہی ہے

بالقان اور بحر اسود سے آنے والی سردی کی جس لہر کا انتظار تھا وہ کل ترکی پہنچ رہی ہے

170771
سردی کی جس لہر کا انتظار تھا وہ کل پہنچ رہی ہے

بالقان اور بحر اسود سے آنے والی سردی کی جس لہر کا انتظار تھا وہ کل ترکی پہنچ رہی ہے۔۔۔
ترکی کے محکمہ موسمیات کے ڈائیریکٹر دفتر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز سے سرد اور مرطوب ہوا پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
خیال ظاہر کیا جا رہاہے کہ جنوبی بحر ایجئین اور بحر روم کے ساحلوں پر ، جنوب مشرقی اناطولیہ میں اور وسطی و مشرقی بحر اسود کے ساحلی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری ہو گی۔
درجہ حرارت ہفتے کے آغاز سے مغربی علاقوں سے شروع ہو کر ہفتے کے آخر تک پورے ملک میں 8 سے 12 درجے تک کم ہو کر معمول سے نیچے گر جائے گا۔
ہفتے کے آخر سے بارشوں کا سلسلہ بند ہو جائے گا اور خاص طور پر وسطی علاقوں میں ہوا کےنسبتاً سرد ہونے اور رات کو سرد اور خشک ہوائیں چلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں