یورپی یونین وفد کا شامی مہاجر کیمپ کا دورہ

یورپی یونین کے وفد نے ترکی کے ضلع کلیس میں کنٹینر گھروں پر مشتمل شامی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا

143169
یورپی یونین وفد کا شامی مہاجر کیمپ کا دورہ

یورپی یونین کے وفد نے ترکی کے ضلع کلیس میں کنٹینر گھروں پر مشتمل شامی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔۔۔

یورپی یونین کے امور خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کی ہائی کمشنر فیڈریکا موگیرینی نے اپنے وفد کے ہمراہ کل ضلع کلیس میں اون جو پنار مہاجر کیمپ کا دورہ کیا اور مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وفد نے کیمپ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اورشامی بچوں کے لئے قائم کردہ زیتین پرائمری اسکول کے طالبعلموں کے ساتھ ملاقات کی۔
وفد نے کپڑا بنُنے کی کھڈیوں کی ورکشاپ کو بھی دیکھا کہ جہاں شامی عورتوں کو کورس دئیے جا رہے ہیں۔
وفد ترکی کی طرف سے شامی مہاجرین کو دی گئی سہولیات اور فراہم کئے گئے امکانات سے کافی حد تک متاثر ہوا اور اس پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی میستورا نے بھی کل ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں شامی مخالف گروپوں کے ساتھ ملاقات کی اور شامی مہاجر کنبوں کے ساتھ ملے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں