اٹھارہ کان کنوں کو بچانے کے لئے کاروائیاں جاری

تحصیل قارامان ایرمینک میں ایک نجی کان میں پانی بھرنے کے حادثے کے بعد تلاش و بچاو کا کام جاری

173426
اٹھارہ کان کنوں کو بچانے کے لئے کاروائیاں جاری

کل ترکی کی تحصیل قارامان ایرمینک میں ایک نجی کان میں پانی بھرنے کے حادثے کے بعد تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

آفات و ہنگامی حالات کی ڈائریکٹریٹ سمیت وزارت صحت اور ترکی پتھر کے کوئلے کی ڈائریکٹریٹ کی ٹیمیں بغیر وقفے کے کان میں کام کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر متعدد کانوں سے امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں۔
وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کان سے پانی نکالنے کا کام متواتر جاری ہے اور پانی کی سطح نیچی ہو گئی ہے۔
یلدز نے کہا ہے کہ زیادہ تیزی سے پانی کی سطح کو نیچے گرانے کے لئے کام جاری ہے۔
کان میں موجود سسٹم کی مدد سے آکسیجن کی فراہین کی گئی ہے اور کان کے اندر موجود زہریلی گیس کو باہر نکالا گیا ہے۔
تانر یلدز کے ہمراہ وزیر محنت و سماجی تحفظ فاروق چیلک اور وزیر رسل و رسائل و نیوی گیشن و کمیونیکیشن لطفی ایلوان بھی موجود تھے۔
وزراء نے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل سنے اور ان کے سوالات کے جواب دئیے۔
کان میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے اور کان میں محصور کان کنوں کے عزیز و اقارب اور دیگر شہری ایک امید کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں